Aloo Matar Shorba Recipe In Urdu

آلو مٹر شوربہ بنانے کی ترکیب

Aloo Matar Shorba Recipe In Urdu

اجزا:
آلو چھوٹے ٹکڑے کٹے ہوئے آدھا کلو
مٹر کے دانے ایک کپ
پکانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
پیاز ایک عدد بڑا
سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
تازہ ادرک کٹاہوا دوچائے کے چمچ
تیل دو چائے کے چمچ
دہی پونا کپ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا دو چائے کے چمچ
گرم پانی ایک کپ
گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر (چھیل کر کٹے ہوئے) دو عدد
ہرا دھنیا کٹا ہوا سجاوٹ کیلئے دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی دو چائے کے چمچ
ترکیب:
پیاز کو چھیل کر موٹا موٹا کاٹ لیں۔ پیاز ادرک کی پیسٹ بنا کر اس میں تھوڑا سا پانی اور نمک مر چ شامل کر لیں ۔اب ایک دیگچی میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کرلیں اور پسا ہوا نمک مرچ ملا پیسٹ تین یا چار منٹ تک بھونیں ۔ ہلدی اور دھنیا بھی شامل کر لیں اور بھونیں ۔ بھنے ہوئے مصالحے میں مٹر اور آلو ڈال کر ایک کپ پانی بھی شامل کر دیں اور پانچ دس منٹ تک پکنے دیں ۔ جب مٹر آلو پانچ منٹ تک پک جائیں تو ٹماٹر اور دہی بھی پھینٹ کر شامل کر دیں اور مزید پانچ منٹ پکائیں ۔ یہاں تک کہ شوربہ مصالحہ کی طرح گاڑھا ہو جائے ۔ کٹا ہوا دھنیا اور گرم مصالحہ آلو مٹر شوربے پر چھڑک کر ڈھکن بند کر دیں اور آنچ بھی چند منٹ کے بعد بند کر دیں۔ تاکہ مصالحہ پر تیرنے لگے۔ آلو مٹر پک کر تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(3015) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Matar Shorba, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Matar Shorba is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.