Aloo Namkeen Recipe In Urdu

نمکین آلو بنانے کی ترکیب

Aloo Namkeen Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

277 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 آلو آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 گرم مصالحہ دو چٹکی
4 مرچ سرخ آٹھ عدد
5 کالا نمک دوماشہ
6 امچور دو تولہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے آلو چھیل کر کدو کش کر لیجئے اور چھلنی میں پانی رکھ کر پانی سے خوب دھوئیے (ہاتھ سے نہ ملئے ورنہ آلو ٹوٹ جائیں گے)
  2. 2 دھونے کے بعد آلو دھلے ہوئے کپڑے پر پھیلا دیجئے
  3. 3 جب اچھی طرح خشک ہو جائیں تو کڑاہی میں آدھا کلو گھی ڈال کر آگ تیز کر لیجئے
  4. 4 اس میں تھوڑے آلو کو ڈال کر تلئے
  5. 5 گھی میں آلو ڈالنے سے بلبلے اٹھنے لگیں گے
  6. 6 جب تک آلو کچے رہتے ہیں بلبلے بھی اٹھتے رہے ہیں
  7. 7 جیسے ہی آلو خشک ہو جاتے ہیں
  8. 8 توبلبلے بھی بند ہو جاتے ہیں
  9. 9 اس وقت آلوؤں کو جھرنے سے فوراً نکال لیں
  10. 10 سب آلو تلے جانے کے بعد نمک، امچور، کالا نمک اور گرم مصالحہ پیس کر مل دیں
  11. 11 مگر شروع میں یہ مصالحہ سارانہ ڈالئے۔ تھوڑا سا بچا لیجئے
  12. 12 نمک چکھنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو مصالحہ ڈالئے ورنہ نہیں
  13. 13 بہت زیادہ لذیذ نمکین آلو تیار ہوں گے

متعلقہ پکوان

(2587) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Aloo Namkeen, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Namkeen is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.