Aloo Qeema Recipe In Urdu

آلو قیمہ بنانے کی ترکیب

Aloo Qeema Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو (چھلے اور کدوکش کیے ہوئے) 500گرام
2 رائی ایک چائے کا چمچ
3 کری پتا(کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
4 ادرک(کدوکش کیا ہوا) ایک چائے کا چمچ
5 سفید زیرہ ا یک چائے کا چمچ
6 مرچ(کٹی ہوئی) دو گرام
7 ہرادھنیا(کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
8 تیل دوکھانے کے چمچ
9 آم کا پاؤڈر(امچور ) ایک چائے کا چمچ
10 نمک ولال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تیل گرم کرکے اس میں رائی کڑکڑ ائیں۔
  2. 2 اس میں زیرہ بھی شامل کردیں اور اتنا تلیں کہ ہلکے سنہری براؤن ہو جائیں۔
  3. 3 کری پتے ڈال کر کچھ دیر اور پکائیں۔
  4. 4 ادرک بھی شامل کردیں اور چند سیکنڈز کے لیے پکائیں پھر نمک ولال مرچ ڈال کر مزید ایک منٹ کے لیے تلیں۔
  5. 5 اب کدوکش کئے ہوئے آلو ڈال دیں۔برتن کو ڈھک کر چند منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر اپنی ہی بھاپ میں پکنے دیں۔تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ چلاتے رہیں۔
  6. 6 جب آلو گل جائیں تو ان میں آم کا پاؤڈر(امچور) ڈال دیں۔ہری مرچوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

(432) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Aloo Qeema, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Qeema is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.