Aloo Qeeme Ki Mirchain Recipe In Urdu

آلو قیمے کی مرچیں بنانے کی ترکیب

Aloo Qeeme Ki Mirchain Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بڑی ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 آلو دو عدد
4 بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی
5 پسی ہوئی کالی مرچیں آدھا چائے کا چمچ
6 لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
7 انڈے دو عدد
8 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
9 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ہری مرچوں کو درمیان سے چیرا لگائیں اور بیج نکال کر صاف دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 ہری مرچ میں ایک کھانے کا چمچ بھنا ہوا قیمہ بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کردیں۔ ابلے ہوئے میش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک، کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر ملالیں۔
  3. 3 آلو کے مکسچر کی ٹکیہ بنا کر ہاتھ پر رکھیں اور اس میں قیمہ بھری ہوئی مرچ کو رکھ کر اچھی طرح لپیٹ لیں۔
  4. 4 انڈوں کو پھینٹ کر ان میں نمک اور کالی مرچ ملا لیں اور ڈبل روٹی کے چورے کو پلیٹ میں رکھ لیں۔
  5. 5 مرچوں کو پہلے پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈپ کریں،پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں۔ دوبارہ سے یہ عمل کریں اور مرچوں کو دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 پھر ان مرچوں کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(697) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Vegetables - مزید چکن مختلف سبزیوں کے ہمراہ

Urdu cooking recipe of Aloo Qeeme Ki Mirchain, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Aloo Qeeme Ki Mirchain is a Chicken Vegetables, and listed in the Chicken aur Sabzi. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.