American Jambalaya Recipe In Urdu

امریکن جمبالایا بنانے کی ترکیب

American Jambalaya Recipe In Urdu

اشیاء:
مرغی(بون لیس) دو کپ(کیوبز کاٹ لیں)
بیف اسٹیک (اسٹیم کی ہوئی) 450گرام
مکھن چار کھانے کے چمچے
جھینگے(صاف کر کے پکائیں) 24عدد
باسمتی چاول تین کپ
آٹا کپ
پیاز(باریک سلائس کر لیں) 3عدد
ہری شملہ مرچیں دو عدد(بیج نکال کر سلائس کاٹ لیں)
ٹماٹر 675گرام(چھیل کر چوپ کر لیں)
لہسن کے جوے 2-3عدد(کوٹ لیں)
تھائم (چوپ کر لیں) دو چائے کے چمچے
پانی 5کپ
ٹوبیسکو سوس 2-3قطرے
پارسلے حسب ضرورت
نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
مرغی کے ٹکڑوں پر نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈالیں۔ اسٹیکس کے چھوٹے کیوبز کاٹ لیں۔ اب ایک بڑے سوس پین میں مکھن پگھلا لیں۔ اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر براؤن کر لیں اور کفگیر کی مدد سے نکال لیں۔ آنچ کم کر کے سوس پین میں پیاز ڈال کر ساتے فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں آٹا ڈال کر گولڈن براؤن کر کے فرائی کی ہوئی گوشت کی بوٹیاں اس میں دوبارہ ڈال دیں۔ اب اس میں بیف اسٹیکس ، شملہ مرچیں، ٹماٹر، لہسن اور تھائم شامل کر کے مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے 10منٹ تک پکائیں۔ اب جھینگے ڈال کر ہلکا سامکس کر یں۔ اس کے بعد پین میں چاول ڈال کر پانی ڈال دیں۔ نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور ٹوبیسکو سوس شامل کر یں۔ ابال آنے دیں۔ ابال آجائے تو درمیانی آنچ پر خشک ہونے اور چاول گل جانے تک پکائیں۔ اگر چاول نہیں گلے ہیں اور پانی خشک ہو گیا ہے تو تھوڑا سا گرم پانی ڈالیں ۔ آخر میں پارسلے ڈالیں اور گرم گرم سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(2857) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From American Food - مزید امریکن کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of American Jambalaya, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. American Jambalaya is a American Food, and listed in the America Food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.