Amritsar Machli Recipe In Urdu

امرتسری مچھلی بنانے کی ترکیب

Amritsar Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 رہو یا سر مئی آدھا کلو بڑے فلے
2 پیاز دوعدد باریک کٹی ہوئی
3 ٹماٹر دو عدد باریک کٹے ہوئے
4 لیموں دو عدد
5 لہسن کے جوئے آٹھ عدد باریک کٹے ہوئے
6 ادرک ایک بڑا ٹکڑا باریک کٹی ہوئی
7 گڑ ایک کھانے کا چمچ
8 سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
9 نمک حسب ذائقہ
10 مصالحہ کیلئے
11 ہری مرچ آٹھ عدد کچلی ہوئی
12 ہلدی ایک چائے کا چمچ
13 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ کچلا ہوا
14 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
15 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
16 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1رہو یا سر مئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سر کہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
  2. 2 اب اسے دھو کر چھلنی میں رکھیں ،تاکہ پانی نکل جائے ۔
  3. 3 پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں ۔
  4. 4 اس کے بعد تواگرم کرکے ذراسی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کرلیں ۔
  5. 5 اب پیاز،ادرک ،لہسن کے جوئے ،لال مرچ ،زیرہ اور نمک ملا کر مچھلی میں لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
  6. 6 پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں ۔
  7. 7 اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر ،گرم مصالحہ،ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں ۔
  8. 8 پھر گڑ شامل کریں ،جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں ۔
  9. 9 آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم پررکھ دیں ۔
  10. 10 مزے دار مرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں ۔

متعلقہ پکوان

(431) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fried Fish And Tali Hui Fish - مزید فرائیڈ فش، تلی ہوئی مچھلی

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Amritsar Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Amritsar Machli is a Fried Fish And Tali Hui Fish, and listed in the fried Machli aur tali hui Machli. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.