Amritsar Machli Recipe In Urdu

مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب

Amritsar Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سرمئی مچھلی ایک کلو
2 سفید سر کہ دو کھانے کے چمچ
3 لیموں تین عد د
4 ہلدی ایک چائے کا چمچ
5 نمک حسب ذائقہ
6 بیسن ایک پیالی
7 انڈے کی سفیدی ایک عد د
8 اجوائن ایک چائے کا چمچ
9 لال مرچ ایک کھانے کے چمچ کُٹی ہوئی
10 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
11 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنااور پسا ہوا
12 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
13 سرسوں کا تیل حسب ضرورت
14 چاٹ مصالحہ حسب ضرورت اوپر ڈالنے کیلئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پہلے مچھلی کے فلے کودھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ سے دس منٹ کے لیے رکھیں ۔
  2. 2 پھر دھو کر چھلنی میں رکھ دیں ،تاکہ پانی نکل جائے ،اس کے بعد مچھلی کے فلے میں دو عدد لیموں کا رس، ہلدی اور نمک لگا کررکھیں ۔
  3. 3 اب ایک پیالے میں بیسن، انڈے کی سفیدی ،اجوائن، لال مرچ ،کالی مرچ، سفیدزیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک عدد لیموں کارس ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں ۔
  4. 4 پھرکڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں اور ایک ایک مچھلی کا فلے بیسن کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں گولڈبراؤن کرلیں ۔
  5. 5 اب انھیں نکال کر ٹشو پر رکھیں ،تاکہ چکنائی جذب ہوجائے ،اوپر سے چاٹ مصالحہ چھڑک کرگرم گرم نان اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔

متعلقہ پکوان

(480) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Masala - مزید مچھلی مصالحہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Amritsar Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Amritsar Machli is a Fish Masala, and listed in the Machli Masala. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.