Amritsari Machli Recipe In Urdu

امرتسری مچھلی بنانے کی ترکیب

Amritsari Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 رہو یا سر مئی مچھلی آدھا کلو بڑے فلے
2 پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی
3 ٹماٹر دو عدد باریک کٹے ہوئے
4 لیموں دو عدد
5 لہسن کے جوئے آٹھ عدد باریک کٹے ہوئے
6 ادرک ایک بڑا ٹکڑا باریک کٹی ہوئی
7 گڑ ایک کھانے کا چمچ
8 سفیدسرکہ دوکھانے کے چمچ
9 نمک حسب ذائقہ
10 ہری مرچ آٹھ عدد کچلی ہوئی
11 ہلدی ایک چائے کا چمچ
12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ کچلا ہوا
13 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
14 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
15 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1رہو یا سرمئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سرکہ لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 اب اسے دھو کر چھلنی میں رکھیں، تاکہ پانی نکل جائے۔
  3. 3 پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں۔
  4. 4 اس کے بعد توا گرم کرکے ذرا سی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کر لیں۔
  5. 5 اب پیاز،ادرک ،لہسن کے جوئے،لال مرچ ،زیرہ اور نمک ملا کر مچھلی میں لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  6. 6 پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں۔
  7. 7 اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر،گرم مصالحہ ،ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
  8. 8 پھر گڑ شامل کریں،جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں۔
  9. 9 آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔مزے دار امرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ شروع کریں۔

(488) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Amritsari Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Amritsari Machli is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.