Anda Daal Ghotala Recipe In Urdu - Recipe No. 6657

انڈا دال گھوٹالا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6657

Anda Daal Ghotala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چنے کی دال آدھی پیالی
2 انڈے تین عدد
3 پیاز ایک عدد
4 ٹماٹر تین سے چار عدد درمیانے
5 نمک حسب ذائقہ
6 پسی ہوئی لال مرچیں ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 ہری مرچیں تین سے چار عدد
9 ہرا دھنیا حسب پسند
10 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنے کی دال کو دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں،پھر اس میں ہلدی،لال مرچیں اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ابال کر گلا لیں(لیکن دال کھلی کھلی رہے)
  2. 2 آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
  3. 3 ٹماٹر کو اچھی طرح بھونتے ہوئے اس میں نمک اور ابلی ہوئی دال ملائیں اور آخر میں انڈے شامل کرکے ملا لیں۔
  4. 4 باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور چولہے سے اتار لیں۔

(528) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Anda Daal Ghotala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Anda Daal Ghotala is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.