Ande Chole Ki Biryani Recipe In Urdu

انڈے چھولے کی بریانی بنانے کی ترکیب

Ande Chole Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سفید چنے(ابلے ہوئے) ایک پیالی
2 چاول ڈھائی پیالی
3 انڈے(ابلے ہوئے) چار عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز دو عدد درمیانی
7 ٹماٹر دوعدد درمیانے
8 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 پودینہ(باریک کٹا ہوا) چار کھانے کے چمچ
13 دودھ آدھی پیالی
14 زردے کا رنگ ایک چٹکی
15 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں،چاولوں کو ابال کر رکھ لیں۔
  2. 2 پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہرا فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ٹماٹر گلنے تک پکائیں۔
  3. 3 اس میں ابلے ہوئے چنے اور تین ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  4. 4 پھیلے ہوئے پین میں کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلاکر ڈالیں پھر اس پر تیار کیا ہوا چنے کا مصالحہ ڈالیں۔
  5. 5 دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا کٹا دھنیا،زیرہ اور باریک کٹا ہوا پودینہ ملا کر اس پر ڈالیں اور اوپر سے چاول پھیلا کر ڈال دیں۔
  6. 6 پھر دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور لیموں کا رس چھڑ ک کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(696) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Ande Chole Ki Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Ande Chole Ki Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.