Angoor Sharbat Recipe In Urdu

شربت انگور بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Angoor Sharbat , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Angoor Sharbat is a Angoor Sharbat, and listed in the grape juice. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Angoor Sharbat  Recipe In Urdu

اشیاء:
میٹھے انگور آدھ کلو
پانی آدھ کلو
چینی تین پاؤ
نوٹ: میٹھے انگور کی جگہ انگور کا چھنا ہوا عرق ایک پاؤ کی مقدار میں استعمال کیا جا سکتاہے۔
ترکیب:
انگور باریک کپڑے میں دبا کر اور ان کا رس نکال لیں اور چھلکے وغیرہ پھینک دیں۔ ایک دیگچی میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور پکنے دیں۔ ایک دو جوش آجائیں تو انگور کا رس اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں چاشنی جب ایک تار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہو نے پر صاف اور خشک بوتل میں بھر لیا جائے۔ یہ شربت گرمی کے موسم میں بہت لذیذ ثابت ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے دل کو سکون اور دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے۔ اس طریقے سے جامن کا شربت بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ پکوان

(2693) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Angoor Sharbat - مزید انگوروں کے مشروبات

More Recipes - مزید تراکیب