Anjeer K Rolls Recipe In Urdu - Recipe No. 6749

انجیر کے رولز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6749

Anjeer K Rolls Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انجیر آٹھ سے دس عدد
2 دودھ ایک پیالی
3 اخروٹ کی گری ڈیڑھ پیالی
4 چینی آدھی پیالی
5 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انجیر کو صاف دھو کر گرم دودھ میں بھگو کر رکھ دیں،جب اچھی طرح پھول کر نرم ہو جائے تو انھیں بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
  2. 2 نان اسٹک پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں انجیر کے مکسچر کو گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں۔اس مکسچر کو نکال کر پیالے میں رکھ لیں۔
  3. 3 اسی پین میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ پگھل کو سنہری شیرہ بن جائے(درمیان میں چمچ نہ چلائیں،صرف پین کو ہلکا سا گھماتے جائیں)۔
  4. 4 پھر اس شیرے میں انجیر کا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور چولہے سے اتار کر ٹرے میں رکھی ہوئی پلاسٹک شیٹ پر پھیلا دیں۔
  5. 5 اس پر کٹے ہوئے اخروٹ پھیلا کر ڈالیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے شیٹ کے ساتھ رول کر لیں۔
  6. 6 فریزر میں اتنی دیر رکھیں کہ سخت ہو جائے پھر اس کے رول کاٹ لیں۔

(808) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Rolls - مزید رولز

Urdu cooking recipe of Anjeer K Rolls, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Anjeer K Rolls is a Rolls, and listed in the roll. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.