Arabi Beryani Recipe In Urdu

عربی بریانی بنانے کی ترکیب

Arabi Beryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

چاول (بھگودیں ) : 1کلو
گوشت : آدھا کلو
چنے کی دال (اُ بال لیں ) : 250گرام
گھی : 1کپ
ٹماٹر (کاٹ لیں ) : 1کلو
پیاز (لچھے کاٹ لیں ) : 1کلو
آلو (قتلے کا ٹ لیں ) : 1/2کلو
لہسن ،ادرک پیسٹ : 2کھانے کے چمچے
ثابت گرم مصالحہ : 2کھانے کے چمچے
ثابت سفید زیرہ : 2کھانے کے چمچے
نمک : حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر : 2چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر : 1چائے کا چمچہ
لیموں (ٹکڑے کر لیں ) : 6عدد
بادام (چھیل کر تل لیں ) : 15عدد
کشمش (تل لیں ) : 3چائے کے چمچے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت میں آدھا نمک ‘ہلدی‘ لیموں کے ٹکڑے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بھی گل جائے اور چاول پکانے کے لیے یخنی بھی بچے ۔گوشست پندرہ منٹ تک اُبال لیں ۔
  2. 2 اس کے بعد لیموں کے ٹکڑے نکالیں ‘گوشت گل جائے تو یخنی علیحدہ کرلیں ۔تیل گرم کریں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ہلکا سا تل لیں ۔
  3. 3 گوشت میں سے آدھا کلو بوٹیوں کو الگ کرکے ریشے بنا لیں ۔
  4. 4 ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ۔پیاز کو لائٹ براؤن کرلیں اس کے بعد لہسن ‘ادرک پیسٹ اور ٹماٹر ڈالیں مصالحہ اچھی طرح بھونیں ۔
  5. 5 پھر نمک ‘ سرخ مرچ ‘ سفید زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈالیں ۔بھنے ہوئے مصالحے میں سے آدھا مصالحہ گوشت کے ٹکڑوں میں ملا دیں ۔
  6. 6 باقی مصالحے میں چاول ‘دال‘آلو‘ریشہ کیا ہوا گوشت اور یخنی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے یخنی خشک ہوجائے تو میوہ جات شامل کرکے گوشت کے مصالحہ لگے ٹکڑے اوپر ڈال کر 10منٹ دم پر رکھیں ۔
  7. 7 سر ونگ دش میں پہلے چاولوں کی تہہ بچھا دیں ۔اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں ۔

متعلقہ پکوان

(2420) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Arabic Food - مزید عربی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Arabi Beryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Arabi Beryani is a Arabic Food, and listed in the arab food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.