Arbi Khatti Recipe In Urdu

کھٹی اروی بنانے کی ترکیب

Arbi Khatti  Recipe In Urdu

اجزا:
تل کا تیل دو چائے کے چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
سفید رائی ایک چائے کا چمچ
پیاز درمیانہ سائز دو عدد موٹے کٹے ہوئے
ہری مرچیں تین عدد باریک کٹی ہوئی
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کڑی پتے چار عدد
آمچور پاؤڈر دو چائے کے چمچ
کسا ہوا ناریل ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
اروی کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں ۔ اور نمک والے پانی میں 20منٹ تک ابال کر اتنی دیر تک ٹھنڈی ہونے دیں کہ چھیلی جا سکیں ۔چھیل کر دو ، دو حصوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ لیں ۔ اب تل کے تیل کو فرئینگ پین میں ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔ زیرہ رائی ڈالیں اب فوراََ پیاز اور کٹی ہوئی ہری مرچیں، کڑی پتے اچھی طرح تل لیں۔ پیاز تھوڑا سا رنگ بدلے تو لال مرچ ایک چمچ پانی میں ملا کر مسالوں میں بھونیں چمچ ہلاتے ہوئے کٹی ہوئی اروی مسالوں میں ڈال کر تلیں دس منٹ تک تلنے کے بعد آمچور پاؤڈر اور کساہوا ناریل اروی مسالے میں ملا کرمزید پانچ منٹ تک بھونیں ۔یہاں تک کہ تمام ارویاں آمچور پاؤڈر اور کسے ہوئے ناریل سے ڈھک جائیں

متعلقہ پکوان

(3858) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Arbi Khatti , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Arbi Khatti is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.