Atta Sabzi Tikki Recipe In Urdu - Recipe No. 3131

Atta Sabzi Tikki Urdu recipe is available at UrduPoint. Atta Sabzi Tikki is a famous dish in this region. You can read here Atta Sabzi Tikki recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Atta Sabzi Tikki. You can know the complete method to make Atta Sabzi Tikki on this page. We will also tell you how long it will take to make Atta Sabzi Tikki. Read the recipe, ingredients, and everything related to Atta Sabzi Tikki below.

آٹے ، سبزی سے بنی ٹکی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3131

Atta Sabzi Tikki Recipe In Urdu
اشیاء
پیسٹری کے لئے:
آٹا ایک کپ
مکھن کپ
لوبیا کپ
نمک چٹکی بھر
پکانے کا تیل چپڑنے کے لئے
بھرنے کے لئے:
گاجر ایک عدد درمیانہ سائز
مشروم 4-5عدد
سبز پیاز (گٹھی دو عدد)
پکانے کا تیل ایک ٹیبل سپون
انڈے تین عدد
نمک حسب ذائقہ
کدو درمیانہ سائز
شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز
اجوائن خراسانی دو ڈنڈیاں
دودھ ایک کپ
پنیر(کش کیا ہوا) آدھا کپ
مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب:
1۔کنویکشن اوون 180Cپر گرم کر لیں، نوانچ کی پائی بنانے والی ڈش (Pie Dish)کو تیل سے چپڑ لیں۔
2۔ آٹا اور نمک چھان کر ٹھنڈے مکھن سے اچھی طرح مکس کر نے بعد تین ٹیبل سپون ٹھنڈا پانی ڈال کر آٹے کو گوندھ لیں۔ زیادہ مت گوندھیں ورنہ مکمل طور پر تیار ہونے پر آپ کو صحیح شکل نہیں مل سکے گی۔ آٹا چھڑکی ہوئی سطح پر آدھے سینٹی میٹر کی موٹائی کے لحاظ سے اس آٹے کو پائی بنانے والی ڈش میں پھیلائیں۔ اس پر بٹر پیپر پھیلا کر کچھ لوبیے کے دانے ڈال دیں۔ اس طرح سے آمیزہ ڈش سے باہر نہیں آئے گا اور بیسن کو صحیح طرح سے پھولنے میں مدد ملے گی)۔پہلے سے 180Cپرگرم اوون میں 15منٹ کے لئے بیک کر کے نکال لیں، بٹر پیپر اور لوبیہ بھی نکال دیں۔
3۔گاجر کو چھیل کر دھو لیں اور خشک کر لیں۔ مشروم دھو کر ان کے سلائس بنا لیں۔ شملہ مرچ دھو لیں اور درمیان میں سے کاٹ کر دو کر لیں۔ بیج نکال کر آدھ سینٹی میٹر کے سائز کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ سبز پیازچھیل کر دھو لیں اور باریک کتر لیں۔ اجوائن خراسانی کی ڈنڈیاں دھو لیں اور ایک سینٹی میٹر سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں۔
4۔ایک کھانا پکانے والے مائیکروویو برتن میں یہ ساری سبزیاں ڈال کر تیل ڈالیں اور ڈھانپ دیں۔ مائیکرویوہائی(100%) پر تین منٹ کے لئے پکائیں۔
5۔ایک دوسرے مائیکروویو پیالے میں دودھ ڈالیں اور مائیکرویوہائی(100%)پر دومنٹ کے لئے گرم کر یں۔ انڈے پھینٹنے کے بعد اس میں دودھ ملا دیں۔ اس میں پنیر اور پکی ہوئی سبزیاں ڈال کر نمک اور مرچ پاؤڈر شامل کر لیں۔
6۔ یہ سارا آمیزہ پکی ہوئی آٹے کی پیسٹری پر ڈالیں۔ پہلے سے 180Cپر گرم اوون میں بیس منٹ کے لئے بیک کر یں۔ نکال کر کاٹ لیں اور گرم گرم پیش کر یں۔

(5198) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Oven Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Atta Sabzi Tikki, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Atta Sabzi Tikki is a Oven Food, and listed in the oven food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.