Badam Ka Murabba Recipe In Urdu

مربہ بادام بنانے کی ترکیب

Badam Ka Murabba  Recipe In Urdu

اشیاء:
بادام ایک پاؤ
چینی آدھا کلو گرام
شہد ایک چھٹانک
لیموں کا رس ایک عدد لیموں کا
ترکیب:
ایک پاؤ بھر کاغذی باداموں کی گریاں کھاری پانی میں چار دن تک بھگو کر رکھ چھوڑیں اور پانچویں دن کھاری پانی میں سے نکال کر صاف پانی سے دھو لیا جائے اور چھلکے الگ کر لئے جائیں اور آدھا کلو پانی میں ایک چھٹانک شہد ملا کر خوب اچھی طرح سے جوش دیں اور جب کئی ابال آجائیں تو اس کے بعد ایک پاؤ چینی میں پانی ڈال کر قوام بنا لیا جائے اور جب ایک تار کا قوام بنا جائے تو بادام اور نصف لیموں کا رس نچوڑ کر تھوڑ ا سا مزید پکائیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔تین چار دن کے بعد پھر اس قدر ہی چینی کا قوام ایک تار کا تیار کر لیا جائے اورپہلے قوام میں سے نکال کر باداموں کو اس قوام میں ڈال دیا جائے اور دو بارہ پکائیں تاکہ قوام مزید گاڑھا ہو جائے ۔ پھر چولہے پر سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ اور مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور لذیذ ترین مربہ بادام تیار ہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

متعلقہ پکوان

(1801) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Badam Ka Murabba , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Badam Ka Murabba is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.