Badami Korma Recipe In Urdu

بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب

Badami Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی کا گوشت ایک کلو گرام
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
4 لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
5 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
6 پانی حسب ضرورت
7 پیاز کٹی ہوئی دو سے تین عدد
8 دہی ایک کپ
9 بھنی ہوئی پیاز ایک کپ
10 بادام کی گریاں پسی ہوئی 100گرام
11 گھی ایک کپ
12 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
13 کھڑامصالحہ ایک چائے کا چمچ
14 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
15 زیرہ ایک چائے کا چمچ
16 دیگی لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
17 زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
18 ہلدی پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
19 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
20 کیوڑا ایک چائے کا چمچ
21 تلی ہوئی پیاز ایک کپ
22 بادام کی گریاں چھلی ہوئی ایک کپ
23 ادرک کی ہوائیاں حسب ذوق سجاوٹ کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میرینیٹ کرنے کے لئے چکن کی بوٹیوں کو ایک بڑے برتن میں ڈالیں ،اس کے ساتھ نمک ،ادرک لہسن کا پیسٹ، سرکہ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ایک سائیڈ پر رکھ دیں تاکہ تمام آمیزہ چکن میں اچھی طرح جذب ہو جائے ۔
  2. 2 اب ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون کر براؤن کرلیں ۔
  3. 3 اب ایک بلینڈر میں دہی ڈالیں اس کے ساتھ تلی ہوئی پیاز میں سے آدھی پیاز شامل کریں ساتھ میں پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں ۔اور بعد میں استعمال کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4  اب ایک کڑاھی میں گھی کو اچھی طرح گرم کریں ،اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں ساتھ میں کھڑا مصالحہ ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  5. 5  اب اس میں ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر مزید بھونیں ۔اب اس میں پیاز اور دہی کا پہلے سے بنا ہوا پیسٹ شامل کریں اور 3سے4منٹ تک اچھی طرح پکائیں ۔
  6. 6  اب اس میں نمک،لال دیگی مرچ ،پسا ہوا زیرہ ،ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ اور کیوڑا ڈال کر مزید دو منٹ تک اچھی طرح پکائیں ۔
  7. 7 اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر 5سے10منٹ تک دم دے دیں۔
  8. 8 جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں بھنی ہوئی پیاز اور بادام کی چھلی ہوئی گریاں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  9. 9 جب سالن اچھی طرح پک جائے اور اُبلنے لگے تو اس پر ادرک کی ہوائیاں چھڑکیں اور آنچ کم کرکے مزید 5سے7منٹ تک پکنے دیں تاکہ سالن گھی چھوڑ دے ۔خوش رنگ ،خوش ذائقہ اورمزے سے بھرا مہکتا ہوا بادامی قورمہ تیار ہے ۔
  10. 10 یہ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتاہے اس لئے آج کل کے دنوں میں اسے ضرور استعمال کریں۔

(896) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Salan - مزید چکن قورمہ

Urdu cooking recipe of Badami Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Badami Korma is a Chicken Salan, and listed in the Chicken Korma. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.