Badami Murgh Recipe In Urdu - Recipe No. 6987

Badami Murgh Urdu recipe is available at UrduPoint. Badami Murgh is a famous dish in this region. You can read here Badami Murgh recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Badami Murgh. You can know the complete method to make Badami Murgh on this page. We will also tell you how long it will take to make Badami Murgh. Read the recipe, ingredients, and everything related to Badami Murgh below.

بادامی مرغ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6987

Badami Murgh Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو

2 بادام ایک پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

5 پیاز ایک عدد

6 ٹماٹر دو عدد

7 دہی ایک پیالی

8 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

9 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

10 ہلدی ایک چائے کا چمچ

11 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 بادام کو تین سے چار منٹ اُبال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور چھیل کر خشک کرنے رکھ دیں۔
  3. 3 پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  4. 4 پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا فرائی کرکے نکالیں اور چورا کرکے رکھ لیں۔
  5. 5 اسی کوکنگ آئل میں آٹھ سے دس باداموں کو سنہری فرائی کرکے رکھ لیں۔
  6. 6 پھر اسی پین میں ادرک لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
  7. 7 اس میں لال مرچ‘ہلدی‘دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
  8. 8 نمک اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں،جب ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو چکن ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  9. 9 بادام اچھی طرح خشک ہو جائے تو گرائنڈر میں باریک پیس کر رکھ لیں اور دہی کو پھینٹ لیں۔
  10. 10 بیس سے پچیس منٹ بعد چکن جب گلنے پر آ جائے تو اس میں پسے ہوئے بادام اور دہی ڈال کر ملائیں اور اسے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  11. 11 ڈش میں نکال کر فرائی کئے ہوئے باداموں سے اس مزیدار ڈش کو سجائیں اور حسب پسند نان یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

(2001) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Badami Chicken

Urdu cooking recipe of Badami Murgh, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Badami Murgh is a Badami Chicken, and listed in the Chicken Badami. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.