Baingan Paneer Sauce Recipe In Urdu

بینگن اور پنیر سوس ڈش بنانے کی ترکیب

Baingan Paneer Sauce Recipe In Urdu

اشیاء:
بینگن دو عدد
مکھن حسب ضرورت
قیمہ پانچ سو گرام
پیاز دو عدد
لہسن دو یا ایک جوئے
نمک ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ حسب منشاء
کالی مرچ حسب منشاء
ٹماٹر چار سو گرام
ٹماٹرکا رس دو عدد کھانے کے چمچ
خشک ناز بو ایک چائے کا چمچ
پنیر سوس :
کارن فلور تین عدد
پلین فلور تین عدد
مکھن 25گرام
دودھ چار ڈائسن لیٹر
کرم مصالحہ حسب ضرورت
کالی مرچ حسب ضرورت
کالی مرچ تین عدد
انڈے تین عدد
پنیر کدو کش کیا ہوا تین ڈائس لیٹر
جائپھل حسب ضرورت
ترکیب:
اوون کو دو سینٹی گریڈ تک گرم کر یں۔ اگر بینگن تازہ ہیں تو اس کا چھلکا نہ اتار یں بینگن کو سلائس کی شکل میں پتے پتلے کاٹ لیں۔ کٹے ہوئے بینگن کو ایک چائے کا چمچ نمک لگا کر تقریباََ دس منٹ کے لئے پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد کچن پیپر میں بینگن رکھ دیں۔ تاکہ سارا پانی خشک ہو جائے اس کے بعد تھوڑے سے مکھن میں بینگن سلائس کو فرائی پین لیں اس میں تھوڑا سا مکھن ڈال کر قیمے کو فرائی کر یں پھر اس میں پیاز لہسن ڈال کر فرائی کر یں۔ چمچ کو مسلسل چلاتے رہیں پھر اس میں ٹماٹر کا رس کالی مرچ گرم مصالحہ نمک اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں ۔ اس آمیزے کو ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں مگر چمچ کو برابر چلاتے رہیں۔ پھر اس میں ذائقے کے لئے ناز بو ڈال دیں۔
پنیر سوس کا طریقہ:
فرائی پین لیں اس میں مکھن ڈال کر گرم کر یں پھر اس میں فلور ڈال کر ہلکا سا فرائی کر یں۔ اس کے بعد اس میں دودھ ڈال کر تقریباََ پانچ منٹ تک پکائیں۔ چولہا بند کر دیں۔ پھر اس سوس میں نمک، کالی مرچ، پھینٹے ہوئے انڈے ،پنیر اوراگر آپ پسند کر یں۔ تو جائپھل ڈال دیں۔ اب اوون سرونگ ڈش لیں۔ اس میں بینگن کی سلائس کی تہہ پھر قیمہ سوس کی تہہ اس کے بعد پنیر سوس کی تہہ لگائیں۔ یہ دھیان رہے کہ پنیر سوس کی تہہ سب سے اوپر ہو۔ اب اس ڈش اوون میں 30منٹ تک بیک کر یں۔ یا اس وقت تک پکائیں جب تک بینگن پنیر ڈش کا اچھا رنگ نہ نکل آئے۔

متعلقہ پکوان

(2151) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Baingan Paneer Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Baingan Paneer Sauce is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.