Baked Pepperoni Omelette Recipe In Urdu - Recipe No. 7098

بیکڈ پیپرونی آملیٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7098

Baked Pepperoni Omelette Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو آدھا کلو
2 انڈے کی سفیدیاں تین عدد
3 پیپرونی حسب پسند
4 نمک حسب ذائقہ
5 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد
7 چیڈر چیز ایک پیالی
8 مکھن تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر صاف دھو کر کش کر لیں اور اُبلتے ہوئے پانی میں دو سے تین منٹ ڈال کر چھلنی میں نکال لیں۔اوپر سے ٹھنڈا پانی بہا دیں۔
  2. 2 پیپرونی کو مکھن میں فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 نان اسٹک پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں کش کئے ہوئے آلوؤں کی تہہ لگا دیں اور اوپر سے نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔پین کو ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک رکھے تاکہ آلو اچھی طرح سنہری ہو جائے۔
  4. 4 اس پر پیپرونی کی تہہ لگائیں اور اوپر سے ہلکی سی پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی ڈالیں اور آخر میں چیز چھڑک کر ڈھک دیں۔
  5. 5 اس پین کو 150C پر گرم اوون میں یا درمیانی آنچ پر ڈھک کر توے پر رکھے اور اوپر سے اچھی طرح سنہری ہونے تک بیک کریں۔

(1031) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Omelette - مزید آملیٹ

Urdu cooking recipe of Baked Pepperoni Omelette, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Baked Pepperoni Omelette is a Omelette, and listed in the anda Omelettes. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.