Balochi Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 7188

Balochi Gosht Urdu recipe is available at UrduPoint. Balochi Gosht is a famous dish in this region. You can read here Balochi Gosht recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Balochi Gosht. You can know the complete method to make Balochi Gosht on this page. We will also tell you how long it will take to make Balochi Gosht. Read the recipe, ingredients, and everything related to Balochi Gosht below.

بلوچی گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7188

Balochi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسندے ایک کلو

2 چربی والا گوشت آدھا کلو

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا تین کھانے کے چمچ

5 پیاز دو عدد

6 ہری پیاز پانچ سے چھ عدد

7 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

8 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

9 ہلدی ایک چائے کا چمچ

10 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

11 دار چینی دو انچ کا ٹکڑا

12 لونگ پانچ سے چھ عدد

13 چھوٹی الائچی تین سے چار عدد

14 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد

15 پودینہ آدھی گٹھی

16 دہی ایک پیالی

17 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت اور پسندوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔پیاز اور ہری پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 پودینہ،ہری پیاز اور ہری مرچوں کو دہی کے ساتھ ملا کر پیس لیں۔
  3. 3 پین میں آدھی پیالی کوکنگ آئل ڈال کر اس میں گوشت اور پسندوں کو ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن،نمک،دار چینی،لونگ،الائچی،زیرہ اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں۔
  4. 4 پھر اس میں تین پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ابال آنے پر آنچ ہلکی کر دیں۔
  5. 5 پندرہ سے بیس منٹ پکنے کے بعد اس میں ہلدی اور پسا ہوا دھنیا شامل کر دیں۔
  6. 6 کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور گھی سمیت گوشت میں ڈال دیں۔ساتھ ہی پسے ہوئے ہرے مصالحے بھی شامل کر دیں۔
  7. 7 ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں اور مکمل گلنے پر چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 گرم گرم ڈش میں نکال کر تندوری نان کے ساتھ شروع کریں۔

(2995) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Meat

Urdu cooking recipe of Balochi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Balochi Gosht is a Pakistani Meat, and listed in the pakistani gosht. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.