Balochi Raan Recipe In Urdu

بلوچی ران بنانے کی ترکیب

Balochi Raan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی ران ڈیڑھ کلو
2 سرکہ آدھا کپ
3 دہی تین سو گرام
4 پیاز ایک عدد
5 ہری مرچ چار عدد
6 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
7 ادرک درمیانہ ٹکڑا باریک کٹی ہوئی
8 لہسن آٹھ سے دس عدد باریک کٹا ہوا
9 زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنا ہوا
10 کالی مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
11 گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
12 زعفران ایک چٹکی
13 سرسوں کا تیل حسب ضرورت
14 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1زعفران کو سرکے میں بھگودیں ران پر چھری سے کٹ لگ لیں
  2. 2  اب اس پر نمک لگا لیں پھر اس پر کالی مرچ اور گرم مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں
  3. 3 ایک مکسنگ بال میں دہی کٹی ہوئی ادرک ،کٹا ہوا لہسن ،سرسوں کا تیل کٹی ہوئی لال مرچ اور زعفران سرکے کے ساتھ ملا ہوا شامل کر کے آمیزہ تیار کر لیں ۔
  4. 4 پھر اسے ران پر لگا دیں اور ران کو رات بھر کےلئے رکھ دیں
  5. 5  اوون کو ایک سو اسی ڈگری پر گرم کریں ۔
  6. 6 بیکنگ ٹرے کو گریس کر لیں اور اس میں ران رکھ دیں ساتھ ہی پیاز اور ہری مرچ رکھ کر اوون میں پکنے کےلئے رکھ دیں جب اچھی طرح پک جائے تو اسے سلاد اور چٹنی کیساتھ پیش کریں ۔  

متعلقہ پکوان

(2307) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Balochi Raan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Balochi Raan is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.