Balti Fish In Green Masala Recipe In Urdu

بالٹی فش ان گرین مصالحہ بنانے کی ترکیب

Balti Fish In Green Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے قتلے ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 دہی آدھی پیالی
5 چینی ایک چائے کا چمچ
6 شملہ مرچ ایک عدد
7 ہری پیاز ایک سے دو عدد
8 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
9 پودینہ آدھی گٹھی
10 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
11 کاٹج چیز دو سے تین کھانے کے چمچ
12 فریش کریم دو کھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر ان پر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل نمک اور ادرک لہسن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 شملہ مرچ،ہری پیاز،ہرادھنیا،پودینہ اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر ان پر چینی چھڑک لیں،تاکہ ان کی رنگت کھلی ہوئی رہے۔
  3. 3 پھر ان تمام چیزوں میں دہی اور کاٹج چیز ملا کر بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
  4. 4 پھیلی ہوئی کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں بلینڈ کئے ہوئے مصالحے کو فرائی کریں۔
  5. 5 چارسے پانچ منٹ بعد اس میں مچھلی کے قتلے شامل کردیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
  6. 6 پھر اس پر کریم کو ہلکا سا پھینٹ کر ڈالیں اور بغیر ڈھکے ہوئے پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

(434) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish - مزید مچھلی کے پکوان

Urdu cooking recipe of Balti Fish In Green Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Balti Fish In Green Masala is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.