Banana Bread Recipe In Urdu

بنانا بریڈ بنانے کی ترکیب

Banana Bread Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کیلے دو سے تین عدد
2 میدہ ڈیڑھ پیالی
3 نمک ایک چٹکی
4 انڈا ایک عدد
5 بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
6 چینی تین چوتھائی پیالی
7 اخروٹ کی گری آدھی پیالی
8 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
9 مارجین یا مکھن آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گہرے پیالے میں کیلوں کو چھیل کر کانٹے سے میش کرلیں ،مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر اس میں ملائیں۔
  2. 2 پھر اس میں نمک اور بیکنگ پاؤڈر ملائیں ،چینی کو پیس کر اس میں ملائیں اور انڈے کو ہلکا سا پھینٹ کر ملالیں۔
  3. 3 ونیلا ایسنس ملا کر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے میدہ ملالیں،آخر میں دو چمچ میدہ بچا کر اس میں کٹی ہوئی اخروٹ کی گری ملائیں اور مکسچر میں شامل کردیں۔
  4. 4 اوون کو180پرپندرہ سے بیس منٹ گرم کرلیں اور ڈبل روٹی بنانے والے سانچے میں بٹر پیپر لگا کر اسے چکناکرلیں۔
  5. 5 تیارکئے ہوئے مکسچر کو اس سانچے میں ڈالیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لئے بیک کرلیں۔

(497) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes - مزید پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوان

Urdu cooking recipe of Banana Bread, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Banana Bread is a Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes, and listed in the pudding, bread pudding , bead fingers, bread sweet dishes. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.