Banarasi Seviyan Recipe In Urdu - Recipe No. 6871

بنارسی سویاں بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6871

Banarasi Seviyan Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بنارسی سویاں 1 کپ
2 دودھ 1 کپ
3 پستے‘بادام 10-12 عدد
4 کھویا 250 گرام
5 پانی 3 کپ
6 چینی 2 کپ
7 زردے کا رنگ 1/4 چائے کا چمچہ
8 چھوٹی الائچی 6 عدد
9 گھی حسب ضرورت
10 کیوڑہ چند قطرے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پتیلی میں دو کھانے کے چمچے گھی گرم کریں اور سویاں ڈال کر مدھم آنچ پر سویاں بھون لیں۔
  2. 2 جب سویوں کی رنگت ہلکی بادامی ہو جائے تو انہیں کھلے منہ کے برتن میں نکال لیں اور ان پر دودھ ڈال دیں تاکہ سویاں دودھ میں بھیگ جائیں۔
  3. 3 ایک الگ پتیلی میں چینی اور پانی شامل کر لیں۔
  4. 4 زردے کا رنگ بھی اس میں ڈال دیں اور پتیلی چولہے پر رکھ دیں۔
  5. 5 جب شیرہ گاڑھا ہونے لگے تو دودھ میں بھیگی ہوئی سویاں شیرے میں شامل کر لیں اور چمچے سے چلائیں تاکہ سویوں کی گٹھلیاں نہ بنیں۔
  6. 6  جب گٹھلیاں شیرے میں اچھی طرح مل جائیں تو اس میں کھویا اور چھوٹی الائچی پیس کر شامل کر دیں تمام اشیاء مکس ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں۔
  7. 7 پتیلی میں کیوڑے کے قطرے اور پستے‘بادام کی ہوائیاں چھڑک دیں نہایت خوش ذائقہ بنارسی سویاں بنیں گی۔
  8. 8 جن لوگوں کو میٹھا زیادہ پسند نہ ہو وہ ان سویوں کو دودھ میں ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔

(585) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Seviyan And Sheer Khurma - مزید سویاں اور شیر خرما

Urdu cooking recipe of Banarasi Seviyan, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Banarasi Seviyan is a Seviyan And Sheer Khurma, and listed in the Seviyan aur Sheer khurma. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.