Bangladesh Ki Sabzi Recipe In Urdu

بنگلہ دیش کی سبزی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bangladesh Ki Sabzi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bangladesh Ki Sabzi is a Bengali Food, and listed in the bangla food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bangladesh Ki Sabzi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

198 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پھول گوبھی (پھول الگ کر لیں) آدھا
2 آلو بڑا سائز یا درمیانہ آلو (چوکور ٹکڑے کر لیں) ایک
3 سبز پھلیاں ایک پاؤ
4 گھیا توری (درمیان سے لمبائی میں آدھا کر لیں اور پھر ٹکڑے کر لیں) دو عدد
5 سبزمرچ دو تازہ
6 ادرک کا ٹکڑا ایک انچ
7 دہی آدھا کپ
8 پساہوا دھنیا دو چائے کے چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 گھی دو چائے کے چمچ
11 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
12 زیرہ (ثابت) ایک چائے کا چمچ
13 چینی دو چائے کے چمچ
14 پسا ہوا لونگ، پسی ہوئی دار چینی اور پسی ہوئی الائچی (ہر ایک چٹکی بھر)
15 نمک اور تازہ پسی ہوئی کالی مرچ چٹکی بھر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک برتن میں پانی ابال لیں اور اس میں گوبھی کے پھول اور آلو ڈال کر 5منٹ ابال لیں
  2. 2 گھیا توری اور سبز پھلیاں ڈال کر دو منٹ مزیداابالیں
  3. 3 سبز مرچ کے بیج نکال کر موٹا موٹا کاٹ لیں
  4. 4 ادرک کو باریک کاٹ کر ایک چھوٹے پیالے میں سبزمرچوں کے ساتھ یکجا کر یں
  5. 5 گلی ہوئی سبزیوں کا پانی نکال دیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ادرک اور سبز مرچوں کے ساتھ شامل کر یں اس میں دہی، دھنیا اور ہلدی ڈالیں اور حسب منشا نمک اور کالی مر چ ڈالیں
  6. 6 فرائینگ پین میں گھی گرم کر یں اور اس میں سبزیوں کا مکسچر ڈال کر تیز آنچ پر دومنٹ پکائیں اور کبھی کبھی چمچہ چلا دیں
  7. 7 گرم مصالحہ اور ثابت زیرہ ڈالیں اور 2منٹ پکائیں
  8. 8 چینی اور باقی مصالحے ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پانی خشک نہ ہو جائے

متعلقہ پکوان

(1446) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Bengali Food - مزید بنگالی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب