Basic Plain Cake Recipe In Urdu

کیک سادہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Basic Plain Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Basic Plain Cake is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Basic Plain Cake Recipe In Urdu

شاشیاء:
میدہ 50گرام
گھی / مکھن 50ملی لیٹر
چینی 50گرام
انڈے دو عدد
بیکنگ پاؤڈر چائے کا ایک چمچہ
پیکنگ کاغذ موٹا حسب ضرورت
ترکیب:
انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر کانٹے سے دونوں کو الگ الگ اتنا پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے۔ چینی کو باریک پیس کر چھان لیجئے۔ مکھن / گھی اور چینی کوملا کر اتنا پھینٹئے کہ دونوں چیزیں یک جان ہو جائیں۔میدے میں بیکنگ پاؤڈر اچھی طرح ملا کر چھلنی میں چھان لیجئے اور پھر اسے چینی اور مکھن والے مرکب میں ڈال دیجئے۔ انڈوں کی زردی بھی ڈال دیجئے اور اتنا پھینٹئے کہ سب چیزیں خوب مل کر یک جان ہوجائیں۔ اب انڈوں کی سفیدی بھی شامل کر دیجئے۔اب ایک پاؤنڈوالا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگا دیجئے اور کاغذ کے اوپر تھوڑا سا گھی / مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کا غذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون ، تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد سلائی یا کوئی تنکا کیک میں چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے ، تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہر نکال لیجئے۔ اگر سلائی کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون، تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون، تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے ورنہ کیک جل جائے گا۔

متعلقہ پکوان

(4677) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب