Beef Fried Rice With Grilled Pineapple Recipe In Urdu - Recipe No. 6685

بیف فرائیڈ رائس ود گرلڈ پائن ایپل بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6685

Beef Fried Rice With Grilled Pineapple Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈر کٹ بیف 200 گرام
2 چاول(ابلے ہوئے)آدھا کلو
3 انناس کے قتلے تین سے چار عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
6 انڈے تین عدد
7 سرکہ تین کھانے کے چمچ
8 سویا ساس تین کھانے کے چمچ
9 گاجر دو عدد درمیانی
10 بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی)ایک پیالی
11 ہری پیاز تین سے چار عدد
12 کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کاچمچ
13 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
14 چینی ایک چائے کا چمچ
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر باریک اسٹرپس میں کاٹ لیں۔پیالے میں نمک،لہسن،دو کھانے کے چمچ سرکہ،دو کھانے کے چمچ سویا ساس،ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اور آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ ڈال کر ملائیں اور گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پندرہ سے بیس منٹ بعد ان اسٹرپس کو چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔اسی میرینیشن میں انناس کے قتلے ڈال کر رکھیں اور پانچ سے سات منٹ کے بعد گرل پین پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل لگا کر انھیں گرل کر لیں۔
  3. 3 پھیلی ہوئی کڑاہی میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا فرائی کریں اور اس میں فرائی کی ہوئی گوشت کی اسٹرپس اور ابلے ہوئے چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں باریک کٹی ہوئی بند گوبھی اور گاجر ڈال کر ملائیں۔سرکہ،سویا ساس،کالی مرچ،سفید مرچ اور چینی ڈال کر ملائیں اور آخر میں پھینٹیں ہوئے انڈے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

(494) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Beef Fried Rice With Grilled Pineapple, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Fried Rice With Grilled Pineapple is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.