Beef Kaaliya Recipe In Urdu - Recipe No. 6764

بیف کالیہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6764

Beef Kaaliya Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت 1 کلو
2 پیاز(پسی ہوئی) 1/4 کپ
3 لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
4 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
5 دھنیا پاؤڈر 2 کھانے کے چمچے
6 دار چینی 3 انچ کا ٹکڑا
7 تیزپات 1 عدد
8 تیل 1/2 کپ
9 ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ
10 ہلدی پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
11 زیرہ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
12 کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
13 الائچی 3 عدد
14 آلو 1/2 کلو

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو ایک ایک انچ کے یکساں چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. 2 اس کے بعد پیاز‘لہسن‘لال مرچ پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘دار چینی‘تیزپات‘ادرک‘ہلدی پاؤڈر‘زیرہ پاؤڈر‘کالی مرچ پاؤڈر اور الائچی مکس کر لیں ساتھ ہی آدھی مقدار میں تیل بھی شامل کر دیں۔
  3. 3 گوشت میں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت گل جائے اور اسے درمیانی آنچ پر پکائیں۔
  4. 4 پانی خشک ہو جانے کے بعد گوشت کو مزید 10-15 منٹ تک بھونیں۔
  5. 5 بچا ہوا تیل گرم کریں اور آلو چھیل کر انہیں مناسب چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تیل میں فرائی کریں۔اس وقت تک کہ ان کی رنگت سنہری مائل نہ ہو جائے۔
  6. 6 تلے ہوئے آلوؤں کو گوشت میں ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں لیکن خیال رہے دیگچی میں چمچہ آہستہ سے چلائیں تاکہ آلو اور گوشت کے ٹکڑے ٹوٹ نہ جائیں۔
  7. 7 تھوڑا سا پانی ڈال کر مزید 15 منٹ تک اسے پکائیں تاکہ تمام مصالحوں کا ذائقہ تلے ہوئے آلوؤں کے اندر سما جائے۔
  8. 8 جب آلو بالکل گل جائیں تو آنچ دھیمی کرکے چند منٹوں کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(545) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Beef Kaaliya, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Kaaliya is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.