Beef Stew Recipe In Urdu - Recipe No. 6638

بیف اسٹو بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6638

Beef Stew Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
4 لہسن کے جوئے چھ سے آٹھ عدد
5 پیاز تین عدد درمیانی
6 ٹماٹر تین سے چار عدد
7 ثابت لال مرچیں دس سے پندرہ عدد
8 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 لونگ تین سے چار عدد
10 دار چینی ایک ٹکڑا
11 ثابت کالی مرچیں چھ سے آٹھ عدد
12 چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
13 دہی ایک پیالی
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز،ٹماٹر،کچلا ہوا ادرک لہسن،ثابت لال مرچیں اور کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں الائچی ،دار چینی،لونگ،کالی مرچ اور کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں پھینٹا ہوا دہی ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت شامل کر دیں۔
  4. 4 تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں پھر آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل طور پر گل جائے۔
  5. 5 آخر میں اسٹو کو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

(846) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Beef Stew, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Stew is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.