Bhare Hue Teendey Recipe In Urdu - Recipe No. 6620

بھرے ہوئے ٹینڈے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6620

Bhare Hue Teendey Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ٹینڈے آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک کچلا ہوا ایک چائے کا چمچ
4 پیاز تین عدد درمیانی
5 ٹماٹر دو عدد
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ
8 کلونجی آدھا چائے کا چمچ
9 میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
10 سونف آدھا چائے کا چمچ
11 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
12 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
13 ہری مرچیں دوسے تین عدد
14 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
15 املی کا رس دو کھانے کے چمچ
16 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دھنیا،زیرہ،رائی،کلونجی،میتھی دانہ اور سونف کو ہلکا سا بھون کر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ٹینڈوں کو درمیان سے کاٹ کر احتیاط سے گودا نکال لیں۔
  2. 2 پیاز کو باریک چوپ کرکے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں چوپ کیا ہوا ٹینڈے کا گودا،نمک، ادرک،لال مرچ،ہلدی اور چوپ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  3. 3 جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائے اور مصالحہ یکجان ہو جائے تو اس میں بھنے ہوئے مصالحے اور املی کا رس ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  4. 4 چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور ٹینڈے کے ایک حصے میں یہ مکسچر بھر کر اسے دوسرے حصے سے بند کر دیں اور مضبوطی کے لئے دھاگے سے باندھ دیں۔
  5. 5 تمام ٹینڈوں کو اسی طرح سے تیار کر لیں اور نان اسٹک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ڈھک کر سنہری فرائی کرلیں۔
  6. 6 پھرپین میں بچا ہوا مصالحہ ڈال کر اس پر ان ٹینڈوں کو رکھیں اور چاہیں تو ہلکا سا پانی کا چھینٹا دے دیں۔باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرادھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

(602) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

Urdu cooking recipe of Bhare Hue Teendey, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhare Hue Teendey is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.