Bhari Hui Shimla Mirch Recipe In Urdu - Recipe No. 1190

Bhari Hui Shimla Mirch Urdu recipe is available at UrduPoint. Bhari Hui Shimla Mirch is a famous dish in this region. You can read here Bhari Hui Shimla Mirch recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Bhari Hui Shimla Mirch. You can know the complete method to make Bhari Hui Shimla Mirch on this page. We will also tell you how long it will take to make Bhari Hui Shimla Mirch. Read the recipe, ingredients, and everything related to Bhari Hui Shimla Mirch below.

بھری ہوئی شملہ مرچ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1190

Bhari Hui Shimla Mirch Recipe In Urdu
اجزا:
شملہ مرچ آٹھ عدد
بڑاپیاز ایک عدد موٹاکٹا ہوا
پکانے کا تیل دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر سرخ بڑا ایک عدد موٹا کٹاہوا
ادرک باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
گرم پانی آدھا کپ
نمک حسب ذائقہ
گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا باریک کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
شملہ مرچ بھرنے کے لئے آلو مسالے کا بھرتہ
سامان:
آلو تین پاؤ
کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد درمیانہ سائز
سبز مرچیں دو عدد باریک کٹی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
آلو کا بھرتہ بنانے سے پکانا شروع کریں ۔ آلو چھیل کر قتلے کاٹ لیں اور نمک والے پانی میں ابال کر نرم کر لیں اور چھلنی میں نکال کر پانی خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک چھوٹے فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور زیرہ ڈال کر فوراََ ہی پیاز ڈال کر ہلکی سنہری کر لیں ۔ ساتھ ہی کٹی ہوئی سبز مرچیں، ہلدی ،کالی مرچ، پاؤڈر اور بہت کم نمک صرف ذائقے کے لئے ملا دیں کیونکہ اس مسالے میں اب نمک میں ابلے ہوئے آلو ڈال کر بھرتہ بنانا ہے۔ چمچ سے دبا کر آلو مسالے میں ملا دیں۔ شوربہ مسالے کا تمام سامان یعنی پیاز ٹماٹراور ادرک بلینڈر میں ڈال کر پانی کا پیسٹ بنا لیں اس سے پہلے بھرتہ مسالہ شملہ مرچوں میں بھرنا ہو گا۔ اس لئے شملہ مرچوں کو ڈنڈی سے کاٹ کر تھوڑا سا کٹ لگا کر سوراخ کر لیں۔ باریک نوکدار چھری سے مرچ میں سے بیج اور درمیانی حصہ نکال لیں اور چھوٹے چمچ کی ڈنڈی سے آلو کا بھرتہ شملہ مرچوں میں بھر دیں۔ ایک بڑے فرائینگ پین میں ایک چمچ کوکنگ آئل ڈال کر بھری ہوئی مرچوں کو بہت احتیاط سے پلٹ کر بھون لیں کہ وہ تقریباََ پک جائیں ۔ تلی ہوئی مرچیں الگ پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں۔ فرائینگ پین میں بچے ہوئے تیل میں ایک چمچ باقی تیل بھی ڈال کر پیاز ٹماٹر اور ادرک کی پیسٹ فرائی کریں سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک بھی مسالے میں شامل کر کے بھونیں یہاں تک کہ تیل مسالے سے الگ ہو جائے اب آدھا کپ گرم پانی مسالے میں شامل کر دیں اور ابال آتے ہی آنچ بہت ہلکی کر کے تلی ہوئی مرچیں مسالے میں ڈبو کر آنچ بند کر کے گرم مسالہ اور کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر پین ڈھک دیں ۔ تیل اوپر آجائے تو گرم گرم ہی کھانے کے لئے پیش کریں۔

(7669) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistani Food

More Recipes

Urdu cooking recipe of Bhari Hui Shimla Mirch, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhari Hui Shimla Mirch is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.