Bhindi Fy Recipe In Urdu

بھنڈی تلی ہوئی بنانے کی ترکیب

Bhindi Fy  Recipe In Urdu

اشیاء:
بھنڈی(چھوٹی) آدھ کلو
ادرک (پسا ہوا) آدھ ٹی اسپون
لہسن (پسا ہوا) آدھ ٹی اسپون
ٹماٹر آدھ پاؤ
ہلدی آدھ چھٹانک
پیاز ایک پاؤ
دھنیا(پسا ہوا) ایک ٹی اسپون
دہی آدھ پیالی
نمک مرچ حسب پسند
گھی دو چھٹانک
ترکیب:
بھنڈی کو دھو کر اس کے بڑے یا چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ کر ٹماٹر بھی کاٹ لیں۔ دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اس میں پیاز کے آدھے لچھے کاٹ کر ڈال دیں۔ پھر ادرک، لہسن، دھنیا، مرچ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ گھی چھوڑ دے تو دہی ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد بھنڈی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر بھونیں۔ جب بھنڈی کا لیس ختم ہو جائے تو اس میں باقی پیاز، ٹماٹر، اور ہری مرچیں ڈالیں اور بھونتے رہیں۔ پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ جب بھنڈی اور پیاز گل جائیں تو اتار لیں اور گرم مصالحہ چھڑک لیں۔ ترشی پسند ہو تو بھونتے وقت تھوڑا سا املی کا پانی بھی ڈالا جا سکتا ہے جس سے یہ ڈش زیادہ مزیدار ہو جائے گی۔

متعلقہ پکوان

(3078) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Bhindi - مزید بھنڈی پکانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Bhindi Fy , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhindi Fy is a Bhindi, and listed in the bhindi Okra. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.