Bhuna Chicken Recipe In Urdu

آدھا بُھنا باریک کُترا ہوا چکن بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bhuna Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhuna Chicken is a Chicken Steak, and listed in the chicken steak. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bhuna Chicken Recipe In Urdu

اجزاء:
مرغ کا سینہ 200گرام
سرکہ دس ملی لیٹر
پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 25گرام
باریک کترے ہوئے چینی پیاز سکالئین اور ادرک آدھی انڈے کی سفیدی
چربی پگھلی ہوئی 75ملی لیٹر
بانسی کونپلیں 200گرام
ایم ایس جی دس گرام
ترکیب تیاری:
مرغ کا گوشت عمدہ کترنوں میں کاٹیں۔ انڈے کی سفیدی اور کارن سٹارچ سلیوشن ایک پیالے میں ملائیں۔ بانسی کونپلیں بھی باریک کاٹ کر ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔
پکانے کی ترکیب :
درمیانہ درجے کے ٹمپریچر پر پین میں چربی گرم کر یں۔ یہ خیال رکھیں کہ ڈالتے وقت چربی زیادہ گرم نہ ہو ورنہ مرغ کا گوشت سخت ہو جائے گا۔ مرغ کا گوشت ڈالیں اور آہستہ آہستہ چمچہ چلائیں کہ گوشت کی کترنیں الگ الگ رہیں جب تقریباََ پک جائے آگ سے ہٹا کر نکال لیں۔ پین دوبارہ گرم کر یں اور اس میں آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہو جائے اس میں سکالئین اورپھر بانسی کونپلیں ڈالیں۔ آہستہ آہستہ سٹر فرائی کر یں۔ اس ڈش کو متبادل سبزیوں سے مختلف بنایا جا سکتا ہے۔ بین کی کونپلیں اسپاراگس ، مٹر، ہری گول مرچیں اور دوسری سبزیاں بجائے بانسی کونپلوں کے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ پکوان

(5062) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Steak - مزید چکن اسٹیک

More Recipes - مزید تراکیب