Bihari Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6566

Bihari Kofte Urdu recipe is available at UrduPoint. Bihari Kofte is a famous dish in this region. You can read here Bihari Kofte recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Bihari Kofte. You can know the complete method to make Bihari Kofte on this page. We will also tell you how long it will take to make Bihari Kofte. Read the recipe, ingredients, and everything related to Bihari Kofte below.

بہاری کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6566

Bihari Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

4 پیاز تین عدد درمیانی

5 ٹماٹر دو عدد درمیانے

6 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ

7 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ

8 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

9 بھنے چنے چار کھانے کے چمچ

10 دہی آدھی پیالی

11 انڈا ایک عدد

12 دار چینی دو انچ کا ٹکڑا

13 لونگ تین سے چار عدد

14 بڑی الائچی ایک عدد

15 چھوٹی الائچی چار عدد

16 ہری مرچیں دو سے تین عدد

17 ہرادھنیا آدھی گٹھی

18 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بھنے چنے کو خشک فرائنگ پین یا توے پر ہلکا سا گرم کریں اور اس کے ساتھ دھنیا اور زیرہ ڈال کر بھون لیں۔
  2. 2 ان مصالحوں کو چاپر میں ڈال کر اس میں دار چینی،لونگ،بڑی اور چھوٹی الائچی ڈال کر باریک پیسیں پھر اس میں دو پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر پیس لیں۔
  3. 3 اس میں سے دو سے تین چمچ مصالحہ گریوی کے لئے علیحدہ کرلیں۔
  4. 4 پھر بقیہ مصالحے میں قیمہ ڈال کر باریک پیس لیں،پیالے میں نکال کر اس میں نمک ،ادرک لہسن، آدھا کھانے کا چمچ لال مرچ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔اس مکسچر سے کوفتے بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 گریوی بنانے کے لئے پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔
  6. 6 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ساتھ ہی دہی پھینٹ کر ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
  7. 7 فریج سے کوفتے نکال کر اس مصالحے میں ڈالیں اور پین کو کپڑے سے پکڑ کر ہلاتے ہوئے کوفتوں کو بھون لیں۔
  8. 8 جب کوفتوں کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(5860) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka

Urdu cooking recipe of Bihari Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bihari Kofte is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.