Black Pepper Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6856

بلیک پیپر چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6856

Black Pepper Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 ثابت کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 ثابت لال مرچیں چھ سے آٹھ عدد
7 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
8 دہی ایک پیالی
9 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
10 کڑی پتے حسب پسند
11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف پانی سے دھو کر رکھ لیں۔
  2. 2 کالی مرچ،دھنیا اور لال مرچوں کو خشک توے پر بھون لیں۔
  3. 3 پھر پیس کر ادرک لہسن اور نمک کے ساتھ دہی میں ملا لیں۔
  4. 4 چکن کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  5. 5 پھر دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کے ساتھ درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6 چکن جب گلنے پر آجائے تو اسے ہلکا سا بھون کر اس پر کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور کڑی پتوں کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے اوپر سے ڈال دیں۔
  7. 7 گرم مصالحہ چھڑک کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(1059) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Black Pepper Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Black Pepper Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.