Black Roast Recipe In Urdu

بلیک روسٹ بنانے کی ترکیب

Black Roast Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

75 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

239 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 مرغی ثابت ڈیڑھ کلو
2 ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کا چمچ
3 کالی مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی )
4 نمک حسب ذائقہ
5 تیل ایک کپ
6 پیاز چھ عدد (درمیانی باریک کاٹ لیں )

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے مرغی کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیں
  2. 2 مرغی ثابت رہے گی
  3. 3 مرغی پر پسا ہوا ادرک، لہسن ، نمک اور کالی مرچ لگاکر اچھی طرح کانٹے سے گود لیں اور دو تین گھنٹے کے لئے رکھ دیں
  4. 4 اب کھلے منہ کے برتن میں ایک کپ تیل گرم کر کے پیاز کو باریک کاٹ لیں اور فرائی کر لیں
  5. 5 جب پیاز براؤن ہو جائے تو اسے نکال کر ایک علیحدہ برتن میں رکھ دیں
  6. 6 اسی تیل میں مرغی ڈال کر دونوں طرف سے اچھی طرح سے فرائی کر لیں
  7. 7 ہلکی گولڈن ہو جائے تو اگر کوئی مصالحہ مرغی میں سے رہ گیا ہے تو وہ بھی مرغی میں شامل کر لیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر مرغی کو ہلکی آنچ پر پکائیں
  8. 8 جب مرغی گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو فرائی کیا ہوا پیاز مرغی کے اوپر ڈال دیں اور مرغی کو بہت احتیاط سے پلٹ دیں
  9. 9 گرما گرم بلیک روسٹ تیار ہے۔ اسے آپ نان کے ساتھ پیش کر یں

متعلقہ پکوان

(4773) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chargha, Steam Chicken And Chicken Broast - مزید چرغہ اسٹیم چکن اور بروسٹ چکن

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Black Roast, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Black Roast is a Chargha, Steam Chicken And Chicken Broast, and listed in the Chargha, chicken steamed and Broasted Chicken. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 75 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.