Boysenberry Ice Cream Recipe In Urdu

بوائے سن بری آئس کریم بنانے کی ترکیب

Boysenberry Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
جمی ہوئی بوائے سن بریاں اپیکج (20اونس)
ہاف اینڈ ہاف ایک کپ
اچھی طرح پھینٹے ہوئے دو انڈے
پھینٹی ہوئی کریم دو کپ
چینی ایک کپ
ترکیب:
بوائے سن بریوں کو گرائنڈ ر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر لیں۔ ایک بڑے پیالے میں چھلنی میں چھان لیں۔ چمچ کی پچھلی طرف سے پیوری کو دبائیں۔ بیج نکال دیں۔ پھینٹی ہوئی کریم، ہاف اینڈ ہاف، چینی اور پھینٹے ہوئے انڈے ڈال کر ہلائیں۔ کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں ڈال دیں اور جما لیں۔
فریزر میں جمانے کا طریقہ :
تیار شدہ آمیزے کو 9انچ کے مربع پین میں ڈالیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھک دیں۔ فریزر میں تین سے چار گھنٹے رکھ دیں۔ جمنے کے دوران چمچے یا کانٹے سے دو تین مرتبہ ہلائیں۔ جمے ہوئے آمیزے کو بڑے چلڈ پیالے میں ڈالیں۔ الیکٹر ک مکسر سے پھینٹیں۔ یہاں تک کہ ہلکا ہلکا اور ابھرا ابھرا ہوجائے اور یہی عمل بقیہ منجمد آمیزے کے ساتھ دہرائیں۔ فوراً پیش کریں یا پین میں ڈال کر پھر سے فریزر میں رکھ دیں۔

متعلقہ پکوان

(2744) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Boysenberry Ice Cream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Boysenberry Ice Cream is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.