Broccoli Fried Rice Recipe In Urdu

بروکولی فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب

Broccoli Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بروکولی 200گرام
2 پھول گوبھی 200گرام
3 چکن بریسٹ ایک عدد
4 گاجر ایک عدد
5 ہری پیاز دو سے تین عدد
6 شملہ مرچ ایک عدد چھوٹی
7 نمک حسب ذائقہ
8 کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
9 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
10 انڈا ایک عدد
11 سرکہ دو کھانے کا چمچ
12 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
13 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں پھر اسے نمک ،لہسن سرکہ اور کالی مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پھول گوبھی اور بروکولی کو کچھ دیر پانی میں بھگو کر صاف دھو کر خشک کرلیں اور چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں پھر انھیں چاپر میں چوپ کرلیں ۔گاجر، ہری پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
  3. 3 پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں ہری پیاز کے سفید حصے کو تین سے چار منٹ فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں پھول گوبھی اور بروکولی کا مکسچر ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں ،گاجر ،شملہ مرچ اور ہری پیاز بھی شامل کرکے فرائی کریں اور اس میں سفید مرچ اور سویا ساس چھڑ ک کر دو چمچ کی مدد سے ملاتے ہوئے پھینٹا ہوا انڈا ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔

(662) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Broccoli Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Broccoli Fried Rice is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.