Cake Murabba Wala Recipe In Urdu - Recipe No. 2796

Cake Murabba Wala Urdu recipe is available at UrduPoint. Cake Murabba Wala is a famous dish in this region. You can read here Cake Murabba Wala recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cake Murabba Wala. You can know the complete method to make Cake Murabba Wala on this page. We will also tell you how long it will take to make Cake Murabba Wala. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cake Murabba Wala below.

کیک مربے والا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2796

Cake Murabba Wala Recipe In Urdu
اشیاء:
میدہ 100گرام
چینی 100گرام
مکھن 100گرام
کشمش 50گرام
مربہ گاجر 15گرام
مربہ سیب 15گرام
مربہ آم 15گرام
مربہ پیٹھا 15گرام
ونیلا ایسنس چند قطرے
بیکنگ پاؤڈر کھانے والا ایک چمچہ
انڈے چھ عدد
پیکنگ کا کا غذ حسب ضرورت
ترکیب:
خشک میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر اس کو دو تین بار چھان لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر پھینٹئے یہاں تک کہ جھاگ سی بن جائے۔مکھن میں میدہ اور چینی ملا کر ہاتھوں سے خوب ملئے۔ تینوں چیزیں یک جان ہوجائیں تو انڈوں کی زردی بھی ملا دیجئے۔ کشمش کو دھو کر صاف کرنے کے بعد انڈوں کی سفیدی میں ملا دیجئے اور مربوں کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سفیدی میں ملا لیجئے۔اب ان سب چیزوں کو مکھن اور میدے میں ملا کر خوب پھینٹئے۔ سب چیزیں یک جان ہو جائیں تو ایسنس بھی تین قطرے ڈال دیجئے۔ اب کیک والا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگائیے اور اس کے اوپر تھوڑا سا مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کا غذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون ، تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھے گھنٹے بعد سلائی یا کوئی تنکا چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہر نکال لیجئے۔ اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے ورنہ کیک جل جائے گا۔

(7137) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Home Bakery

More Recipes

Urdu cooking recipe of Cake Murabba Wala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cake Murabba Wala is a Home Bakery, and listed in the ghar ki bakery. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.