Chana Dal Halwa Recipe In Urdu

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Chana Dal Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
چنے کی دال 500گرام
گھی 250ملی لیٹر
چینی 500گرام
کھویا 100گرام
سبز الائچی 10عدد
دودھ ایک لیٹر
بادام کی گری 50گرام
ناریل 50گرام
پستہ 20گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
دال کو صاف کر کے دو تین گھنٹے پہلے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے ہلکی آنچ رکھیے۔ ایک جوش آجائے تو دال نچوڑ کر ڈال دیجئے اور دودھ میں پکنے دیجئے۔ دال گل جائے تو نکال لیجئے اور باریک پیس لیجئے۔ پھر واپس اسی دودھ میں ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ یہاں تک کہ دودھ اور دال یک جان ہو جائیں اور دودھ گاڑھا ہو کر دال میں جذب ہو جائے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں اچھی طرح گرم کیجئے۔ الائچی کے دانے پیس کر ڈال دیجئے اور بھون لیجئے۔ ناریل باریک پیس کر ڈال دیجئے اور بھون لیجئے۔ اب دال ڈال کر بھونئے۔ خوب بھن جائے اور بادامی رنگ پر آجائے تو کھویا چور چور کر کے ڈال دیجئے اور بھونئے۔ کھویا بھن جائے تو چینی ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے کھویا اور دال یک جان ہو جائیں تو بادام اور پستہ ڈال دیجئے حلوہ گاڑھا ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر لگا دیجئے۔
پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے گرد سجا دیجئے۔

متعلقہ پکوان

(1685) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dal Chana - مزید چنے کی دال

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chana Dal Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chana Dal Halwa is a Dal Chana, and listed in the chana daal. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.