Chana Pulao Achari Recipe In Urdu

اچاری چنا پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chana Pulao Achari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chana Pulao Achari is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chana Pulao Achari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

590 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 2 کھانے کے چمچ آم کا آچار
2 1 کپ لمبے (باسمتی) چاول
3 2 کھانے کے چمچ گھی
4 1 چائے کا چمچ سونف
5 1 چائے کا چمچ رائی
6 1 چائے کا چمچ میتھی
7 1 چائے کا چمچ کلونجی
8 2 عدد موٹی الائچی
9 2 چائے کا چمچ زیرہ
10 1 چائے کا چمچ ہینگ
11 2 کپ پیاز۔کٹے ہوئے
12 1 چائے کا چمچ ادرک۔ لہسن پیسٹ
13 1 کپ کابلی چنے۔ بھگوئے ہوئے اور اُبلے ہوئے
14 2 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
15 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی مرچ
16 1 چائے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ
17 نمک حسبِ ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک مکسر میں آم کا اچار بلینڈ کریں اور اس کی رف سی پیسٹ بنا لیں
  2. 2 ایک جانب رکھ دیں
  3. 3 چاول صاف کریں اور دھوئیں
  4. 4 10 منٹ تک چاول بھگوئے رکھیں
  5. 5 نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں
  6. 6 2-1/2 کپ پانی اُبلنے کے لیے رکھیں
  7. 7 ایک پریشر کُکر میں گھی گرم کریں
  8. 8 گھی میں سونف، رائی، میتھی، کلونجی، موٹی، الائچی، زیرہ اور ہینگ شامل کریں
  9. 9 جب یہ چٹخنے لگے تب پیاز شامل کریں
  10. 10 اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں
  11. 11 ادرک۔ لہسن پیسٹ، کابلی چنے، ہلدی، مرچ، پنجابی، گرم مسالہ، نمک شامل کریں
  12. 12 تیار کردہ آم کے اچار کی پیسٹ بھی شامل کریں
  13. 13 2 منٹ تک بھونیں
  14. 14 چاول شامل کریں اور مزید 2 منٹ تک بھونیں
  15. 15 گرم پانی شامل کریں اور 2 سیٹیوں (Whistles) تک پریشر کُکر میں پکائیں
  16. 16 ڈھکن کھولنے سے قبل گیس خارج کریں
  17. 17 ہلکے پھلکے انداز سے ایک کانٹے کے ساتھ چاولوں کے دانے الگ الگ کریں
  18. 18 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(4322) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب