Changeezi Gosht Recipe In Urdu

چنگریزی گوشت بنانے کی ترکیب

Changeezi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر چار سے پانچ عدد درمیانے
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
8 تیز پات ایک سے دو ٹکڑے
9 کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بغیر ہڈی کے گوشت کو ایک سائز کی بوٹیوں میں کاٹ لیں تاکہ گلنے میں آسانی ہو ،پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور تین سے چار ہری مرچوں کو بھی باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 گوشت کو صاف دھو کر بڑے پیالے میں ڈالیں اور اس میں پیاز ،ٹماٹر، نمک،لال مرچ اور ہری مرچیں ڈال دیں اور اچھی طرح ملا کر فریج میں رکھ دیں۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ اورتیز پات ڈال کر کڑ کڑالیں۔
  4. 4 پھر اس میں گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیرپکائیں کہ اچھی طرح گل جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہو نے پر آجائے۔
  5. 5 تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پرپانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(534) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Changeezi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Changeezi Gosht is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.