Chatpate Aloo Recipe In Urdu

چٹ پٹے آلو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chatpate Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chatpate Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chatpate Aloo Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

77 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ڈیپ فرائی کرنے کے لیے آئل
2 3 کپ آلو۔ چھیلے ہوئے موٹی موٹی فنگرز (Fingers) میں کٹے ہوئے
3 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
4 1 چائے کا چمچ سوکھا دھنیا پسا ہوا
5 1 چائے کا چمچ زیرہ پسا ہوا
6 4 چائے کے چمچ تِل (Til) روسٹ کردہ
7 1 چائے کا چمچ امچور
8 نمک حسبِ ذائقہ
9 2 عدد سبز مرچیں چاک کردہ
10 2 کھانے کے چمچ دھنیا کٹا ہوا
11 2 کھانے کے چمچ سرسوں کا تیل (Mustard Oil)
12 ایک چٹکی ہینگ
13 1 کپ کیپ سی کم (Capsicum) (سرخ اور سبز) موٹی پیٹیوں میں کٹے ہوئے
14 پوریاں (اس کی ترکیب اگلے صفحات پر ملاحظہ ہو)
15 آم کا آچار (اس کی ترکیب اگلے صفحات پر ملاحظہ ہو)

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
  2. 2 آئل دھیمی آنچ پر گرم کریں
  3. 3 آئل میں آلو فنگرز ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ وہ سنہری براؤن بن جائیں اور بخوبی پک کر تیار ہو جائیں
  4. 4 انہیں آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ کر ایک جانب رکھ دیں
  5. 5 پسی ہوئی سرخ مرچ۔ پسا ہوا سوکھا دھنیا۔ پسا ہوا زیرہ۔ تِل۔ امچور اور نمک ایک پیالے میں باہم یکجا کرنے کے بعد انہیں بخوبی مکس کریں
  6. 6 آلو۔ سبز مرچیں اور دھنیا شامل کریں اور بخوبی مکس کریں اور ایک جانب رکھ دیں
  7. 7 سرسوں کا تیل (Mustard Oil) گرم کریں۔ اسے ایک پین میں گرم کریں حتیٰ کہ یہ دھواں دینے لگے
  8. 8 اس میں ہینگ شامل کریں اور تقریباً 10 سیکنڈ تک چمچ ہلاتے رہیں
  9. 9 کیپ سی کم (Capsicum) شامل کریں اور 2 تا 3 منٹ تک بھونیں
  10. 10 آلو مکسچر شامل کریں اور 2 تا 3 منٹ تک آہستگی کے ساتھ اچھالیں
  11. 11 پوریوں اور آم کے آچار کے ہمراہ گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(5435) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب