Chatpati Chatni Roast Pulao Recipe In Urdu

چٹ پٹی چٹنی روسٹ پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chatpati Chatni Roast Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chatpati Chatni Roast Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chatpati Chatni Roast Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

220 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک عدد
2 چاول آدھا کلو
3 تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
4 تیل آدھا کپ
5 پیاز آدھا کپ تلی ہوئی
6 گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
7 ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 تیز پتہ دو عدد
9 ہری الائچی چار سے پانچ عدد
10 ثابت ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
11 چکن کیوبز تین عدد
12 نمک حسب ذائقہ
13 انڈے پانچ عدد ابلے ہوئے
14 فرنچ فرائز گارنش کے لئے
چٹ پٹی چٹنی کے لئے:
1 ہرا دھنیا ایک گٹھی
2 پودینہ آدھا گٹھی
3 ہری مرچ چار عدد
4 کیری ایک کپ کیوبز میں کٹی ہوئی
5 ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
6 زیرہ ایک چائے کا چمچ
7 نمک ایک چائے کا چمچ
8 لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی۔کھوپرا دو کھانے کے چمچ
9 پسا ہواچاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
10 تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

    چٹ پٹی چٹنی

  1. 1 گرائنڈر میں ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچ، کیری، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، نمک، لال مرچ، کھوپرا، چاٹ مصالحہ اور تیل ڈال کر اچھی طرح پیس لیں
  2. 2 چکن کو کیوبز میں کاٹ لیں
  3. 3 پھر اسے چٹنی لگا کر ایک طرف رکھ دیں
  4. 4 ایک پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اورچکن کو تیزآنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں
  5. 5 کچھ دیر بعدآنچ ہلکی کر دیں
  6. 6 چاولوں کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگوئیں
  7. 7 ایک پین میں آدھا کپ تیل گرم کرکے پیاز ساتے کرلیں
  8. 8 ساتھ ہی گرم مصالحہ، زیرہ، ہری الائچی اور تیز پتہ شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ پیاز براؤن ہوجائے
  9. 9 پھر چاولوں کو حسب ضرورت پانی کے ساتھ شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے دیں
  10. 10 اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن کیوبز اور نمک ڈالیں
  11. 11 جب پانی خشک ہوجائے تو گرم توے پر دم کے لئے چھوڑ دیں
  12. 12 تیار ہونے پر چکن کے ساتھ رکھیں
  13. 13 فرنچ فرائز اور انڈوں سے گارنش کرکے سرو کریں

متعلقہ پکوان

(3691) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب