Cheese Butter Vegetable Recipe In Urdu

چیز بٹر ویجیٹیبل بنانے کی ترکیب

Cheese Butter Vegetable Recipe In Urdu


اشیاء:
ٹماٹر ابلے ہوئے ایک پاؤ
گاجر ابلی ہوئی ایک پاؤ
مٹر ایک چھٹانک
چیز ایک چھٹانک
سفید مرچ آدھ چمچ پاؤڈر
چائنیز نمک چوتھائی چمچ
زیرہ دو چٹکی
لال مرچ پاؤڈر چوتھائی چمچ
وائٹ سوس دو چمچ
کریم چار چمچ
لہسن پیسٹ پانچ جوئے
مکھن پچا س گرام
ترکیب:
تمام تازہ سبزیاں ابال لیں اور ان تمام سبزیوں کو الگ الگ کر کے رکھیں۔ اب ایک بڑے سے پین میں مکھن ڈال دیں اور پھر اس میں لہسن شامل کر یں اور اب اس کے اندر تمام سبزیاں ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں پھر اس کے اندر وائٹ سوس اور تمام مصالحہ ڈال کر چمچ چلاتے رہیں۔ اب اس کے اندر کیوب کی شکل میں چیز ڈال دیں اور دو منٹ تک پکائیں اور مکمل ڈش کو کتری ہوئی چیز سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(2413) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Cheese Butter Vegetable, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheese Butter Vegetable is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.