Cheese Potato Tarts Recipe In Urdu - Recipe No. 7190

Cheese Potato Tarts Urdu recipe is available at UrduPoint. Cheese Potato Tarts is a famous dish in this region. You can read here Cheese Potato Tarts recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cheese Potato Tarts. You can know the complete method to make Cheese Potato Tarts on this page. We will also tell you how long it will take to make Cheese Potato Tarts. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cheese Potato Tarts below.

چیز پوٹیٹو ٹارٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7190

Cheese Potato Tarts Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

12 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ 150 گرام

2 مکھن 100 گرام

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن دو جوئے

5 چینی ایک کھانے کا چمچ

6 دودھ تین سے چار کھانے کے چمچ

7 اُبلے ہوئے آلو ایک پیالی

8 چیڈر چیز آدھی پیالی

9 اُبلی ہوئی چکن آدھی پیالی

10 کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ

11 فریش کریم چار کھانے کے چمچ

12 پارسلے ایک کھانے کا چمچ

13 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1لہسن کے جوؤں کو کچل لیں اور پین میں کوکنگ آئل کے ساتھ ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  2. 2 پھر اس میں چورا کی ہوئی چکن،نمک اور کالی مرچ ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ اس کی رنگت تبدیل ہو جائے۔
  3. 3 چکن کو نکال کر اسی فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک کھانے کا چمچ مکھن ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
  4. 4 اس میں تھوڑی تھوڑی کرکے کریم شامل کر دیں اور مکسچر گاڑھا ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔اس میں اُبلے ہوئے میش کئے ہوئے آلو،فرائی چکن اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور پائیپنگ بیگ میں بھر کر رکھ دیں۔
  5. 5 ٹارٹ بنانے کے لئے میدے میں نمک،پسی ہوئی چینی اور مکھن ڈال کر دو کانٹے یا چمچ کی مدد سے ملائیں،تاکہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں آ جائے۔
  6. 6 پھر اس میں تھوڑا تھوڑا یخ ٹھنڈا دودھ ڈالتے ہوئے ہلکے ہاتھوں سے گوندھ لیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  7. 7 گندھے ہوئے میدے سے ٹارٹ کٹر یا کسی ڈھکن کی مدد سے چھوٹے چھوٹے گول ٹارٹ کاٹ لیں۔
  8. 8 اوون کو 180C پر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کر لیں اور چکنی کی ہوئی ٹرے میں ٹارٹ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ یا سنہری ہونے تک بیک کرکے نکال لیں(خیال رہے کہ بیک کرنے سے پہلے ٹارٹ میں کانٹے سے سوراخ کر لیں تاکہ وہ بیک ہوتے ہوئے پھولنے نہ پائے)۔
  9. 9 پھر ان ٹارٹس میں پائیپنگ بیگ سے تیار کئے ہوئے مکسچر کو بھر دیں اور دوبارہ سے اوون میں تین سے چار منٹ کے لئے رکھ کر نکال لیں۔
  10. 10 خوبصورتی سے پلیٹر میں سجا کر اوپر سے باریک کٹا ہوا پارسلے چھڑک کر گرم گرم شروع کریں۔

(1833) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Tart

Urdu cooking recipe of Cheese Potato Tarts, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheese Potato Tarts is a Tart, and listed in the tart. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 12 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.