Cheesy Chicken Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 7104

چیزی چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7104

Cheesy Chicken Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 بھنا ہوا قیمہ ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
5 باریک کٹی ہوئی ادرک ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 ٹماٹر تین عدد درمیانے
8 دہی آدھی پیالی
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
11 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
12 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
13 چیڈر چیز چار کھانے کے چمچ
14 بڑی ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
15 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کڑاہی میں کوکنگ آئل میں زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔
  2. 2 پھر اس میں لہسن،لال مرچ،ہلدی اور موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
  3. 3 جب ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو اس میں چکن ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 ہری مرچوں کو دھو کر چیرا لگا لیں (زیادہ تیزی نہ پسند ہو تو مرچوں کے بیج نکال لیں) اور اس میں بھنا ہوا قیمہ اور کش کیا ہوا چیز بھر دیں۔
  5. 5 جب چکن کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو ہری مرچیں ڈال کر پھینٹی ہوئی دہی اور باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 دہی خشک ہو جائے اور مرچیں گل جائیں تو گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
  7. 7 گرم گرم ڈش میں نکال کر اس منفرد کڑاہی کا اہل خانہ کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

(767) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Karahi And Murgh Karahi - مزید چکن کڑاہی

Urdu cooking recipe of Cheesy Chicken Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheesy Chicken Karahi is a Chicken Karahi And Murgh Karahi, and listed in the Karahi Chicken and Chicken curry. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.