Cheesy Garlic Herb Bread Recipe In Urdu - Recipe No. 6913

Cheesy Garlic Herb Bread Urdu recipe is available at UrduPoint. Cheesy Garlic Herb Bread is a famous dish in this region. You can read here Cheesy Garlic Herb Bread recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cheesy Garlic Herb Bread. You can know the complete method to make Cheesy Garlic Herb Bread on this page. We will also tell you how long it will take to make Cheesy Garlic Herb Bread. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cheesy Garlic Herb Bread below.

چیزی گارلک ہرب بریڈ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6913

Cheesy Garlic Herb Bread Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ تین پیالی

2 نمک حسب ذائقہ

3 خشک خمیر ایک کھانے کا چمچ

4 چینی تین کھانے کے چمچ

5 انڈے دو عدد

6 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

فلنگ کے اجزاء:

1 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

2 نمک حسب ذائقہ

3 تازہ ہرا مصالحہ تین چوتھائی پیالی

4 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

5 چیڈر چیز آدھی پیالی

6 موزریلا چیز آدھی پیالی

7 انڈا ایک عدد

8 دودھ چار کھانے کے چمچ

9 مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ

10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تین چوتھائی پیالی گرم پانی میں چینی اور خمیر ڈال کر ملائیں،پھر اس میں دو پیالی میدہ،نمک،دو کھانے کے چمچ مارجرین یا مکھن اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔
  2. 2 پھر اس میں ایک پیالی میدے کو تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے ہوئے آٹھ سے دس منٹ ہتھیلیوں سے گوندھ لیں۔
  3. 3 بڑے پیالے میں کوکنگ آئل لگا کر اس میدے کو ڈھک کر ایک گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  4. 4 جب میدہ اچھی طرح پھول جائے تو اس کو دوبارہ سے گوندھ کر لمبائی میں چپاتی کی طرح پتلا بیل لیں۔
  5. 5 مارجرین یا مکھن میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا پگھلائیں اور بیلیں ہوئے میدے پر لگا دیں۔
  6. 6 ہرے مصالحے اور لہسن کو باریک چوپ کر لیں اور دونوں طرح کے چیز کو کش کرکے اس میں ملا دیں اور چپاتی پر پھیلا کر ڈال دیں۔پھر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔
  7. 7 اس چپاتی کے ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں،ڈبل روٹی بنانے والے سانچے کو چکنا کریں اور چار چار چوکور ٹکڑوں کو ایک ساتھ اٹھا کر لمبائی کے رخ پر لگاتے جائیں۔
  8. 8 انڈے اور دودھ کو ملا کر پھینٹ لیں اور برش کی مدد سے اوپر سے لگا دیں،اس سانچے کو ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  9. 9 پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں اس سانچے کو 180C پر پینتیس سے چالیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔آخر میں اوون سے نکالتے ہوئے ڈبل روٹی کے اوپر پگھلا ہوا مارجرین یا مکھن لگا دیں۔

(1728) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Garlic Bread

Urdu cooking recipe of Cheesy Garlic Herb Bread, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheesy Garlic Herb Bread is a Garlic Bread, and listed in the Garlic bread. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.