Cheesy Pizza Paratha Recipe In Urdu - Recipe No. 6637

Cheesy Pizza Paratha Urdu recipe is available at UrduPoint. Cheesy Pizza Paratha is a famous dish in this region. You can read here Cheesy Pizza Paratha recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Cheesy Pizza Paratha. You can know the complete method to make Cheesy Pizza Paratha on this page. We will also tell you how long it will take to make Cheesy Pizza Paratha. Read the recipe, ingredients, and everything related to Cheesy Pizza Paratha below.

چیزی پیزا پراٹھا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6637

Cheesy Pizza Paratha Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی

2 چکن 200گرام

3 خشک خمیر ایک چائے کا چمچ

4 نمک حسب ذائقہ

5 انڈا ایک عدد

6 دودھ حسب ضرورت

7 چینی آدھا چائے کا چمچ

8 تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

9 لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

10 مشرومز تین سے چار عدد

11 زیتون تین سے چار عدد

12 شملہ مرچ ایک عدد چھوٹی

13 چیڈر چیز آدھی پیالی

14 موزریلا چیز چار کھانے کے چمچ

15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 چکن کو دھو کر خشک کرلیں اور تکہ مصالحے میں لیموں کا رس اور چند قطرے کوکنگ آئل ملا کر چکن کو میرینیٹ کرلیں۔
  2. 2 میدے میں انڈا،نمک،چینی اور خمیر ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا گرم دودھ ڈالتے ہوئے نرم گوندھ لیں۔پھر ڈھک کر گرم جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 چکن کو چکنے کئے ہوئے نان اسٹک فرائنگ پین میں تیز آنچ پر فرائی کریں اور لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے ریشہ کرلیں، پھر اس میں باریک کٹے ہوئے مشرومز،زیتون اور شملہ مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  4. 4 کش کئے ہوئے دونوں طرح کے چیز ڈالتے ہوئے چولہے سے اتار لیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔
  5. 5 گندھا ہوا میدہ پھول جائے تو اسے دوبارہ گوندھ کر اس کے چار پیڑے بنا لیں اور تھوڑی سی موٹی چپاتی بیل لیں۔
  6. 6 ہر چپاتی کے ایک طرف چکن کا مکسچر رکھ کر اسے دوسری طرف سے اٹھا کر بند کر دیں اور کانٹے سے کنارے دبا کر اچھی طرح بند کر دیں۔
  7. 7 نان اسٹک فرائنگ پین میں ان پراٹھوں کو درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سینک لیں۔

(3856) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pizza

Urdu cooking recipe of Cheesy Pizza Paratha, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheesy Pizza Paratha is a Pizza, and listed in the pizza. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.